عمران خان کی کارکنان کو قانونی معاونت دینے کی ہدایت

عمران خان کی کارکنان کو قانونی معاونت دینے کی ہدایت
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے چئیرمین تحریک انصاف نے زیر حراست، ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا سوشل میڈیا ، ورکرز کو ہراساں کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے زیر حراست، ہراسگی کا نشانہ بننے والے کارکنان کو مکمل قانونی معاونت کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی توانا ترین آواز ہے، عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے بغیر فلاحی ریاست کا حصول ناممکن ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ناجائز امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تنقیدی آوازوں کو ہدف بنایا جانا قابل تشویش ہے، انصاف لائرز فورم ایک مربوط حکمت عملی کے ذریعے کارکنان کی معاونت کا اہتمام کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔