نگران وزیراعظم کون ہوگا؟نام فائنل کرنےکا آج آخری روز

نگران وزیراعظم کون ہوگا؟نام فائنل کرنےکا آج آخری روز
وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے ،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روزگزر چکے ہیں،نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہ ہو سکا ہے۔ صدرعارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔ انہوں نے صدرپربھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔