پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،12 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،12 دسمبر 2021
پاکستان سپرلیگ 7کی ڈرافٹنگ تقریب، 32 ممالک کے 425 کھلاڑی دستیاب، میگا ایونٹ 27 جنوری سے شروع ہوگا، مجموعی طورپر 34 میچز کھیلے جائیں گے، تمام فرنچائز کو آخری ایونٹ کے 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت، 18 رکنی اسکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل ہوں گے پاکستان کی کرکٹ کے روشن مستقبل کا تعلق لیڈرشپ سے ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا پاکستان سپرلیگ7 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب، کہا ہماری کرکٹ 3 پلز پر آگے چلے گی، کرکٹ، آرگنائزیشن اور کمرشل بنیاد پر کھیل کو آگے لےکر جائیں گے، کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے، فرنچائز مالکان کےذریعے ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے رمیز راجہ نے پاکستان میں پہلی بار ڈرا پن پچز لگانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں پی ایس ایل کو ہر سال بڑے سے بڑا ایونٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری لیگ اس وقت دیگر لیگز کے مقابلے میں ہے، ہمیں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے پچز کا بہتر ہونا ضروری ہے، چیئرمین پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو شرٹس بھی پیش کیں کامران اکمل سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے، کہا شاید اب ٹیم میں ان کی ضرورت نہیں رہی، انہیں سلور کیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیا جائے وزیراعظم نے گوادر میں ایک ماہ سے جاری ماہی گیروں کے دھرنے کا نوٹس لے لیا، کہتے ہیں گوادر کے ماہی گیروں کےجائزمطالبات کانوٹس لیاہے، ٹرالرز کےذریعے غیرقانونی ماہی گیری کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ٹرالرزسےمچھلی کےشکارپروزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔