لاہور ( پبلک نیوز) کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم محنت کررہی ہے اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں۔ ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز اہم ہے۔ مکمل کوچز ہونے چاہیے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اس طرح تمام کوچز ہونے چاہیے۔ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے ہم یہ نہیں سوچ رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی نہیں آئے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جو کھلاڑی موجود ہے وہ سی پی ایل کھیل چکے ہیں۔ کورونا وباء کے باعث مشکلات پیش آتی ہے۔ افسوس بھی ہوتا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آجائے۔