بسنت منانے پر پابندی کے باوجود منچلوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

بسنت منانے پر پابندی کے باوجود منچلوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

فیصل آباد (پبلک نیوز) فیصل آباد میں پابندی کے باوجود بسنت منانے کا سلسلہ جاری، منچلوں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، رات بھر بھر شہر کے بیشتر علاقے ہوائی فائرنگ سے گونجتے رہے پکڑ دھکڑ اور سخت پابندی کے باوجود پولیس منچلوں کے آگے بے بس ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصل آباد میں 11 اور 12 فروری کو بسنت منانے کی کال دی گئی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ مسلسل حرکت میں رہی اور سینکڑوں مقدمات درج کرتے ہوئے لاکھوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں قبضے میں لی گئی لیکن اس کے باوجود شہریوں نے پابندی کا بو کاٹا کردیا۔

مختلف علاقوں میں رات بھر ہوائی فائرنگ ہوتی رہی جس میں غلام محمد آباد ستیانہ روڈ سمن آباد امین ٹاون اور سول لائن کے علاقے شامل ہیں اور دن کے اوقات میں بھی منچلوں کی جانب سے ہلڑ بازی، ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں میوزک اور پتنگ اڑانے کا سلسلہ جاری ہے اور پابندی پر عمل درآمد کروانے کے لیے پولیس بے بس نظر آرہی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔