پاکستان نے ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میزبان بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ چیمپیئن شپ کا فائنل بھارت کے شہر چنئی میں ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کےخلاف 0-2 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے بھارتی کھلاڑی پرت امبانی کو 7-11، 5-11، 4-11سے شکست دی جبکہ نور زمان نے بھارت کےکرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11سے ہرایا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔