ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 07 فروری سے 11 فروری تک 2 ہزار 627 افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے۔واپس جانے والوں میں 973 مرد، 643 خواتین اور 1011 بچے شامل ہیں۔11 فروری 2024 تک تقریبا 4 لاکھ 86 ہزار 959 افغان شہری واپس اپنے ملک جاچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ 112 گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔