غیرملکی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

غیرملکی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
سورس: Google

ویب ڈیسک: دبئی سے کولمبو جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ 

زرائع  مطابق پرواز کے دوران غیرملکی ایئرلائن میں ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، کپتان نے کراچی اے ٹی سی کو فوری کراچی ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔  

دوران پرواز سری لنکن خاتون انتقال کر گئیں۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد سی اے اے ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو چیک کیا۔

زرائع سی اے اے کے مطابق 57 سالہ سری لنکن خاتون مسافر  پالونی انتقال کر گٸیں۔ خاتون مسافر کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوٸی ہے۔ 

ایرپورٹ پر تعینات وفاقی ہیلتھ افسر نے خاتون مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ 

زرائع کا مزید بتانا ہے کہ خاتون مسافر کی میت کو لیکر پرواز کراچی ایرپورٹ سے کولمبو روانہ کردی گئی۔ 

Watch Live Public News