پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

اس سے قبل   پرویز خٹک کی جانب سے   سیاست سے علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب انہوں نے اس کی تردید کردی ہے۔

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑونگا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں۔  آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔

قبل ازیں عام انتخابات میں شکست پر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی   خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

Watch Live Public News