قسمت مہربان،’بِگ ٹکٹ ابوظبی‘ میں 33 کروڑ انڈین روپے جیت لیے

قسمت مہربان،’بِگ ٹکٹ ابوظبی‘ میں 33 کروڑ انڈین روپے جیت لیے
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک:ابوظبی میں راجیو اِرِکٹ نامی انڈین شہری کی قسمت اُس وقت کھلی جب انہوں نے ’بِگ ٹکٹ ابوظبی‘ میں 33 کروڑ انڈین روپے جیت لیے۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق راجیو اِرِکٹ العین میں اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں جہاں وہ گذشتہ تین برسوں سے ایک فرم میں ملازم ہیں۔

اس ٹکٹ کی خاص بات یہ تھی کہ راجیو نے یہ ٹکٹ اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش کو استعمال کر کے خریدے اور لاٹری جیتنے میں کامیاب رہے۔

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے راجیو اِرِکٹ نے کہا کہ ’میں 10 برسوں سے زائد عرصے سے العین میں رہ رہا ہوں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ میں لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ اس مرتبہ میری اہلیہ نے 7 اور 13 نمبروں کے ٹکٹ خریدے جو کہ ہمارے بچوں کی تاریخ پیدائش ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’دو ماہ قبل بھی ہم نے اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش کے نمبر پر لاٹری خریدی تھی لیکن ہم ناکام رہے تاہم اس مرتبہ ہم کامیاب ہوگئے۔‘

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 40 برس کے راجیو اِرِکٹ کے پاس اس مرتبہ لاٹری کے چھ ٹکٹ تھے تاہم انہیں حیران کن طور پر جیت کمپلیمینٹری ٹکٹ سے ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’مجھے بِگ ٹکٹ سے خاص پیشکش ہوئی۔ میں نے دو ٹکٹ خریدے اور مجھے مفت میں چار ٹکٹ ملے۔ میں ہمیشہ کی طرح جیت کے لیے پراعتماد تھا لیکن اس مرتبہ میری جیت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔‘

خیال رہے اس ٹکٹ کو راجیو سمیت باقی 19 امیدواروں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

Watch Live Public News