رواں سال لاہور میں جرائم کے واقعات میں خوفناک اضافہ

رواں سال لاہور میں جرائم کے واقعات میں خوفناک اضافہ
لاہور ( پبلک نیوز) رواں سال ابتک لاہور میں پیش آنے والے جرائم کے واقعات میں خوفناک حدتک اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال وارداتوں میں 15 فیصد اضافے نے لاہور پولیس کی ناقص کارکردگی کاپول کھول دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہرمیں مجموعی طورپرراہزانی کی 2250 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ مختلف بازاروں میں چھیناجھپٹی کے دوران 99 افرادقیمتی اشیاسےمحروم ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر270 شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ صرف چھ ماہ میں شہر کے84 تھانوں میں 78973 کل مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری ڈکیتی، لڑائی جھگڑوں اوردرینہ دشمنی کےدوران 218 افرادقتل ہوئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال 13425مقدمات درج کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 41 افرادقتل ہوئے، 389 راہزانی کاشکار ہوئے۔ چوروں نے 922 شہریوں کوانکی واحد سواری موٹرسائیکل سےمحروم کردیا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں درج مقدمات کی تعداد10222رہی۔ مختلف واقعات میں 23افرادقتل، راہزانی کی 312وارداتیں ہوئیں۔ چھینا جھپٹی کے7 اورموٹرسائیکل چھیننے کے26مقدمات درج ہوئے۔ گاڑی چوری کے31جبکہ موٹرسائیکل چوری کی 747وارداتیں ہوئیں۔ صدرڈویژن میں چھ ماہ کےدوران 16668مقدمات درج کئے گئے۔ مختلف واقعات کےدوران 44افرادقتل،دوران ڈکیتی مزاحمت پر5جان سےگئے۔ ڈکیتی کی26، راہزانی کی 536 وارداتیں ہوئیں، 54موٹرسائیکلں چھینی گئیں۔ صدرڈویژن میں چوروں نے 1253شہریوں کوموٹرسائیکل سےمحروم کیا۔ سول لائن ڈویژن میں رواں سال 7410مقدمات درج کئے گئے۔ 18افرادقتل، ڈکیتی کےدوران 4افرادقتل ہوئے، 271 راہزانی کی وارداتیں ہوئیں۔ موٹرسائیکل چھینا جھپٹی کی 29وارداتیں ہوئیں۔ 497موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔ کینٹ ڈویژن میں چھ ماہ کےدوران 14072درج کئے گئے۔ 54افرادقتل، 319راہزانی، 7وارداتیں چھینا جھپٹی اور1 گاڑی چھینی گئی۔ 52موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،528موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔ سٹی ڈویژن میں درج ہونےوالےمقدمات کی تعداد17176ہے۔ 423راہزانی،72 چھینا جھپٹی،2وارداتیں گاڑی چھیننے کی رپورٹ ہوئیں۔ 27 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ موٹرسائیکلیں چوری ہونےکی 1023وارداتیں ہوئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔