دریا چناب میں فلڈ وارننگ، ریڈ الرٹ جاری

دریا چناب میں فلڈ وارننگ، ریڈ الرٹ جاری
چنیوٹ ( پبلک نیوز) دریا چناب میں فلڈ وارننگ جاری جاری کر دی گئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح دو لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کا ریلا چنیوٹ کی حدود میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ دریا میں چنیوٹ کے مقام پر پانی کا بہاؤ صرف 9000 ہے۔ انتظامیہ نے فلڈ وارننگ دیتے ہوئے ہوئے تمام محکموں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔