سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ، جمعہ ایک بار  پھر ن لیگ کیلئے ستمگر ثابت

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ، جمعہ ایک بار  پھر ن لیگ کیلئے ستمگر ثابت

(ویب ڈیسک )  کل سے ہی کہا جارہا تھا کہ   سپریم کورٹ آف پاکستان مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ شائد ن لیگ کی امنگوں کے خلاف دے کیونکہ  12 جولائی  کو  جمعے کا دن تھا اور جمعہ ہمیشہ سے ہی ن لیگ کے ستمگرثابت ہوا ہے ۔

ایک وقت وہ بھی تھا جب سپریم کورٹ نے ملکی تاریخ کے اہم فیصلے جمعے کے روز سنائے اور ان میں سے اکثر پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کی قیادت کے خلاف تھے۔

ماضی کے انہی فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نہ صرف وزارتِ عظمیٰ کے عہدے فارغ ہوئے بلکہ تاحیات نااہلی کا بھی انہیں جمعے کے دن ہی سامنا کرنا پڑا۔ لہٰذا اس صورتحال کے پیش نظر یہ اندازے شروع ہوگئے تھے کہ کیا اس بار جمعہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر بھاری ہونے والا ہے، مگر سپریم کورٹ کے فیصلے نے سارے اندازے غلط ثابت کیے اور پی ٹی آئی کو آج بڑی کامیابی نصیب ہوئی۔

28 جولائی 2017 کو سب سے اہم فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما کیس کا سنایا گیا تھا، جس میں نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے اور کوئی بھی حکومتی عہدہ رکھنے کے لیے تاحیات نااہل کردیا تھا۔ اس فیصلے نے ملکی سیاست کا رخ ہی بدل دیا تھا۔

6 جولائی 2018 کو نواز شریف کی بیٹی مریم نواز جو موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو بھی جمعہ کے روز ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سزا سنائی۔ نواز شریف کو 10 سال قید 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ کپیٹن صفدر کو 1 سال کی سزا سنائی گئی۔ 

جمعہ کے روز 13 اپریل 2018 کوآئین کے آرٹیکل 62 (1) ایف کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ جاری کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا۔

Watch Live Public News