واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ کا ایک جوڑا اپنے 15 ویں بچے کی د نیا میں آمد کا منتظر ہے جبکہ اس سے قبل 40 سالہ مسز کین اس سے قبل جڑواں ٗ تڑواں بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کا ایک جوڑا چالیس سالہ مسز کین اور 49 سالہ ڈیان ڈریکو اس وقت اپنے 15 ویں بچے کی پیدائش کےمنتظر ہیں ٗ ان کے سب سے بڑے بچے ڈیران کی عمر اس وقت 16 برس ہے ٗ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ایل سی ریالٹی شو کے نئے سیزن کو انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ ا پنے 15 ویں بچے کا استقبال بھی کریں گے۔اس سے قبل امریکی جوڑے کے چودہ بچوں کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے تمام بچوں کے نام ’’ڈی‘‘ سے شروع ہوتے ہیں ٗ صرف ایک بچے کا نام کارٹر رکھا گیا ہے ٗ امریکی جوڑا اپنے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے برطانوی ریڈفورڈ جوڑے کا ریکارڈ توڑا چاہتا ہے جن کے 22 بچے ہیں اور امریکی جوڑے کو امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے اس حدف کو حاصل کر لیں گے۔