پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکہ کے پہلے مسلم وفاقی جج بن گئے

پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکہ کے پہلے مسلم وفاقی جج بن گئے
ویب ڈیسک: امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار امریکی سینیٹ نے ایک مسلمان کو وفاقی جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکہ میں مقیم ہیں جن کو امریکہ کی 244 سالہ تاریخ میں مسلم وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ امریکی سینیٹ میں زاہد قریشی کو وفاقی جج بنائے جانے یا نہ بنائے جانے کے حوالے سے ہونے والی ووٹنگ میں 81 ووٹ ان کے حق میں پڑے جبکہ صرف 16 ووٹ ان کی مخالفت میں ڈالے گئے جس کے بعد ان کو وفاقی جج بننے کی منظوری مل گئی۔ زاہد قریشی کی وفاقی جج کے لیے نامزدگی وائٹ ہاؤس نے کی۔ پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو پہلے ایشیائی امریکی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے جو فیڈل بنچ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ زاہد بطور وفاقی جج امریکہ کے ڈسٹرکٹ نیو جرسی میں تعینات ہوں گے جہاں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں گے۔پاکستان میں حزب اقتدار کی جماعت تحریک انصاف کی عندلیب عباس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کو ٹویٹ کیا جس میں انھوں‌نے پاکستان ٹیلنٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔