پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سینئر قیادت کے وفد کا دورہ چین, آئی ایس پی آر

پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سینئر قیادت کے وفد کا دورہ چین, آئی ایس پی آر
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق 9سے 12 جون تک جاری رہنے والے دورے میں پاکستانی عسکری وفد نے چین کی اعلی عسکری قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک چین اعلی عسکری قیادت کی ملاقات ہوئی پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی اور چینی وفد کی قیادت وائس چئیرمین ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یو ژیا نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین عسکری قیادت نے اہم عالمی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،پاک چین اعلی عسکری قیادت نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی اعلی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا, پاکستان اور چین نے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تینوں مسلح افواج کہ سطح پر تعاون کو فروغ دینے کا عزم بھی کیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین نے کٹھن ترین حالات میں بھی اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔