مودی سرکار نے مسلم رہنماؤں کے گھر وں پر بلڈوزر چلا دیئے

مودی سرکار نے مسلم رہنماؤں کے گھر وں پر بلڈوزر چلا دیئے
گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر مسمار کئے جانے لگے ، بھارتی میڈیا کے مطابق آلہ آباد میں مسلم ایکٹویسٹ جاوید احمد کو اہلخانہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اتر پردیش کے سہارنپور اور کانپور میں مودی سرکار نے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھر پر بلڈوزر چلا دیئے۔ یوپی پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں کو غیر قانونی تعمیرات پر گرایا گیا ہے۔ کانپور میں ہونے والی کارروائی پر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس عمارت کو منہدم کیا گیا ہے، وہ جاوید احمد کی ہے، ہفتہ کی دوپہر ایس پی سٹی راجیش کمار اور سٹی مجسٹریٹ وویک چترویدی اپنے عملے کے ساتھ دیہات کوتوالی علاقے کے 62 فوٹا روڈ پر پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں راحت کالونی کے رہائشی مزمل ولد عصمت کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ انتظامیہ نے میونسپل ٹیم کے ساتھ مل کر مزمل کے گھر پر بلڈوزر سے توڑ پھوڑ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزمل اور عبدالوکیر نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہرے میں پیش پیش تھے۔ پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے اشتعال انگیز نعرے لگا کر نمازیوں کو اکسایا اور بغیر اجازت مظاہرہ کیا۔ اسی طرح سہارنپور میں بھی پولیس نے دو مسلم سیاست دانوں کے گھروں کو مسمار کردیا تھا۔ مسلم رہنماؤں کے گھر اس علاقے میں 3 جون کو ہونے والے مظاہرے کے بعد مسمار کیے گئے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اب تک 54 لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں دیوبند اور نگر کوتوالی پولیس نے سینکڑوں لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔