پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز

پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کے ریلی ملتوی کرنے کے فیصلے پر نے طنز کے تیر چلا دیئے۔ ریلی ملتوی کرنے کے لیے عمران خان کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے طنز کے تیر چلا دیئے۔ مریم نواز نے کہا کہ پولیس کے ڈر سے تحریکیں کینسل کرنے والے، خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں اور جو آمر مشرف کی کھڑی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرتا ہے، گوجرانوالہ پہچنے سے پہلے عدلیہ بحال کرا دیتا ہے اس لیڈر کو نوازشریف کہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ چارپائیوں کے نیچے سے نہیں نکل رہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز ہم ریلی نکالیں گے جس کی قیادت میں خود کروں گا تاہم نگران حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے اپنی ریلی ایک روز کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔