ویب ڈیسک: فرسٹ ایئر کےطالبعلم پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں 6 ملزمان کو نوجوانوں پر لاتوں، مکوں، تھپڑوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان شعیب اپنی جان بخشی کروانے کیلئے ملزمان کو خدا کےواسطے دیتا رہا۔ تشدد کی وجہ سے شعیب شدید زخمی ہوگیا۔
نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کروا دیا گیا۔ ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔