اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد
کیپشن: عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد،میڈیا کوکوریج سےروک دیا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد جبکہ میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کیا گیا ہے، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے کیا گیا ہے۔

عدالتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سمیت دیگر سیاسی افراد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔فیصلے کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، میڈیا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج کرتا ہے،راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادئیے۔

دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سے آئی جی جیل خانہ جات کی ملاقات  ہوئی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات اور اعلی افسران کا اہم اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں پابندی کے بعد جیلوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے,آئی جی جیل خان جات کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ  دی گئی۔آئی جی جیل خانہ جات نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-12/news-1710225932-7030.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-12/news-1710225932-7030.mp4

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر قناتیں لگادی گئیں جبکہ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکارکا کہنا ہے کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-12/news-1710225950-7285.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-12/news-1710225950-7285.mp4