رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: Ramzan Sugar Mills Reference: Hamza Shehbaz's request for exemption from attendance is approved

ویب ڈیسک: رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کر لی۔

حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست دائر کی تھی۔ آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنی کی درخواست پر دلائل دیئے جائیں گے۔

سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس پر کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News