(ویب ڈیسک ) صدارتی انتخابات کو جعلی قرار دیکر محمود خان اچکزئی کو ووٹ نہ دینے والی جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ پہنچے ۔ عبدالغفور حیدری کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات شروع ہوگئی ۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وائیس چیرمین سید یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری اور پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جکرانی موجود ہیں۔
صدارتی انتخابات کو جعلی قرار دیکر محمود خان اچکزئی کو ووٹ نہ دینے والی جمعیت علمائے اسلام نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا.