نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری، مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ہمسایہ ملک میں کورونا سے قیامت برپا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ہر طرف لاشیں دکھائی دینے لگیں ہیں، بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آئے، سوا 4 ہزار مریض انتقال کر گئے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم اصل وائرس سے کہیں زیادہ متعدی ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویکسین بھی اس کے مقابلے میں بے اثر ہو سکتی ہے۔