شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عید ہوگی

شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل عید ہوگی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ کل ملک بھر میں عوام عید منائیں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عبدالخبیر آزاد نے کی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور نیو کوہسار بلاک میں ہو ا۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمایندے بھی شریک ۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ، محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

قبل ازیں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹر اور صوبوں میں منعقد ہوں گے۔ شوال المکرم کے چاند کو دیکھنے کیلئے پور ے ملک سے شہادتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یدالفطر کے چاند کا فیصلہ شرعی اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔ مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کے اختتام پر عید الفطر کے اجتماعات کے سلسلہ جاری رہے گا۔

عیدالفطر کے چاند کا فیصلہ شرعی اصولوں کے مطابق کیا جائے گا۔ مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کے اختتام پر عید الفطر کے اجتماعات کے سلسلے میں کرونا ایس او پیز سے متعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔