کراچی ( ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے سعود آباد میں بیٹے نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر ماں کو ہی قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق نویں جماعت کا طالب علم موبائل فون گیم پب جی کا شوق رکھتا تھا، ماں کا اصرار تھا کہ امتحانات سے پہلے موبائل استعمال نہ کرو اور اپنی پڑھائی پر توجہ دو۔ جس کے نتیجے پر نویں جماعت کے طالبعلم نے غصے میں آکر ماں کو چھری کے وار کر کے قتل کر ڈالا ۔ پولیس نے 16 سالہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق ملزم بازار سے چھری خرید کرلایا تھا کہ جس سے ماں پر حملہ کیا۔ ملزم کے والد نے 3 ماہ پہلے مقتولہ عذرا سے دوسری شادی کی تھی۔ واقعے کا مقدمہ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔