لاہور: ذرائع کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 نفاذ غیر معینہ مدت کردیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی ، پنجاب میں دفعہ 144 نفاذ غیر معینہ مدت کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دفعہ 144 اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو صوبہ بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 لگائی تھی۔