ویب ڈیسک: لاہور میں روٹی کی قیمت تو ایک روپے کمی کے ساتھ 15 روپے پر آ گئی لیکن نان بائیوں نے نان کی قیمت میں 5 روپےکااضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر تندور مالکان نے لاہور میں روٹی کی قیمت 16 روپے سے کم کر کے 15 کردی لیکن ساتھ ہی نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے۔
نان بائیوں کے مطابق گیس اور بجلی مہنگی ہے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانی کررہے ہیں،گزشتہ روز نان 20 کا تھا آج 25 کا ہے، روٹی سستی ہوئی ہے مگر وزن کم ہے۔