9 مئی مقدمات:عمران خان سےتفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

9 مئی مقدمات:عمران خان سےتفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
کیپشن: 9 مئی مقدمات:عمران خان سےتفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

ویب ڈیسک: لاہور پولیس کی 12 رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور پولیس کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔

لاہور پولیس کی ٹیم 12 انسپکٹرز پر مشتمل ہے، پولیس ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی جاوید آصف کر رہے ہیں،لاہور پولیس آج اڈیالہ جیل میں عمران خان کے تین ٹیسٹ کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔لاہور پولیس ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ 25 جولائی کو عدالت پیش کرے گی. 

واضح رہے کہ اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News