’کاش عمران خان فائنل میچ دیکھنے کی دھمکی نہ دیتے‘

’کاش عمران خان فائنل میچ دیکھنے کی دھمکی نہ دیتے‘
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ اس کے باوجود مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں لیکن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے دور کی کوڑی لاتے ہوئے طنز کیا ہے کہ 'کاش عمران خان فائنل میچ دیکھنے کی دھمکی نہ دیتے'۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی اس مرتبہ کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کی بجائے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ان میں سیاست سے وابستہ شخصیات نے بھی اپنی ٹویٹس کے ذریعے قومی کھلاڑیوں کو ہار کا غم دل پر نہ لینے کا مشورہ دیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1458860750643019783?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458860750643019783%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2431578%2F وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم اور ٹیم کے نام اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ’ ان لمحات میں مجھے آپ کے احساسات کا خوب اندازہ ہے کیونکہ کرکٹ کے میدان میں مجھے بھی اسی قسم کی مایوسیوں کا سامنا رہا۔ مگر جو معیاری کھیل نوجوان کھلاڑیوں نے پیش کیا اور فتح کے بعد جس طرح کی عاجزی کا مظاہرہ کیا اس پر سب کو فخر ہونا چاہیے’۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1458855263969198081?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458855263969198081%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2431578%2F مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور ٹویٹ میں لکھا کہ قومی ٹیم پورے ٹورنامنٹ کے دوران روشن ستاروں کی طرح چمکتی رہی اور قوم ترسی ہوئی قوم کو وہ خوشیاں دیں جس کی وہ منتظر تھی۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ہم سب کو آپ پر فخر ہے، آپ نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1458852998000431106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458852998000431106%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2431578%2F اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی اس موقع پر ٹویٹ میں لکھا کہ گریٹ گیم آف کرکٹ، قومی کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستان زندہ باد۔ معاون خصوصی شہباز گل بھی پیچھے نہ رہے اور ٹویٹ میں لکھا کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹٰم نے کئی مرتبہ کپ جیتے۔ پہلا کپ انڈیا کو شکست دے کر جیتا، دوسرا نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی دے کر جیتا۔ پیسے تو اسی دن پورے ہو گئے تھے جس دن ہم نے ائیر انڈیا کی ٹکٹیں بک کروا دی تھیں ۔ اگر آج کی ہار کا غم غلط کرنا ہے تو انڈیا والے میچ کی جھلکیاں ملاحظہ فرما لیں۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1458879906444685312?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458879906444685312%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2431578%2F وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں دل گرفتہ ہو کر لکھا کہ ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1458855088731168777?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458855088731168777%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2431578%2F مسلم لیگ (ن) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنی ٹویٹس میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا تو وہیں دوسری جانب سیمی فائنل میں شکست کی وجہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فائنل کیلئے دبئی جانے کے اعلان کو قرار دیدیا۔ https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1458858104246919170?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458858104246919170%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Flife-style%2F2021%2F11%2F2431578%2F عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ ریحام خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست پر طنز یہ ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب آپ کو فائنل دیکھنے کی ضد نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Watch Live Public News