پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، شرح ایک فیصد تک آگئی، کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 391 نئے کیس بھی رپورٹ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفرایک فیصد رہی۔ ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی،کینگروز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی،آسٹریلیا نے 177رنز کا ہدف 5وکٹ کے نقصان پر19ویں اوور میں مکمل کرلیا۔ اسلام آبادمیں افغانستان کے معاملے پر ٹرائیکا پلس اجلاس، پاکستان، چین، روس اور امریکا کا طالبان سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق، طالبان سے افغان سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہ ہونے، خواتین کوحقوق دینے کے مطالبات، عالمی برادری کو زور دیا جائے گا کہ وہ افغانستان کی مدد کرے،مشترکہ 13 نکاتی اعلامیہ جاری۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید 487 افراد کے نام فہرست سے نکال دیئے، ٹی ایل پی کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جاچکے ہیں۔