پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 12 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 12 نومبر 2021
آرمی چیف کہتےہیں پاکستان امریکہ کےساتھ کثیرالجہتی پائیدار شراکت داری چاہتاہے،دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کی روایت برقرار رکھناچاہتے ہیں، سپہ سالار سےامریکہ کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کاہنگامی اجلاس،اتحادیوں کےتحفظات،مہنگائی میں کمی پرغور،2وزرائےاعلیٰ،گورنرز،وفاقی وزرااورپارٹی رہنماؤں کی شرکت چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ ق کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی سمیت دیگر شریک، پنجاب حکومت کے رویہ پر تحفظات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب، موجودہ اور آئندہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال قانون سازی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر اہم قوانین پر اتفاق رائے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل، کہا اپوزیشن کو وسیع تر قومی مفاد کے لیے جامع فیصلہ سازی میں کردار ادا کرنا چاہیے، قانون سازی کےلیے تشکیل دی گئی متفقہ کمیٹی کے فورم کو بروئے کار لایا جائے سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر حکومت کی سازشوں کو ناکام بنایا، بلاول بھٹو کہتےہیں آئندہ بھی اتحاد سے حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پی ڈی ایم میں واپسی کے موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے کہا اس حکومت کو اصلاحات کرنے کا حق نہیں ہے، قوم کو ووٹ کا حق واپس ملنا چاہیے، جعلی حکومت کوبہت جلد گھر بھیجیں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔