لاہو رکی 32بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر دور کرنے کا فیصلہ

لاہو رکی 32بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر دور کرنے کا فیصلہ
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹریفک کی راہ میں حائل تجاوزات فی الفور ختم کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے لاہو رکی 32بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر دور کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر علیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہورکی ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے مستقل سدباب کے لئے پولیس،ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے مشترکہ سکواڈ32مقامات پر تعینات ہوں گے اور ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے یوٹرن پر ٹائر کلر لگائے جائیں گے۔ ٹھوکر تا چوبرجی ملتان روڈ پر اعوان ٹاؤن اور ملتان چونگی چوک ری ڈیزائن ہوں گے۔ 135مقامات پر روڈ انجینئر نگ کے ایشو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ٹریفک کو بہتر متبادل راستوں پر روانی سے چلانے اور ٹیپا کو 32مقامات پر سڑکو ں اور چوراہوں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں جناح ہسپتال سے کریم بلاک تک انڈر پاس بنانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹریفک کی راہ میں حائل تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سڑکو ں کا پیچ ورک کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس،سی ٹی او لاہور،چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف انجینئر ٹیپا،ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔