بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

افغانستان، عرام اور شام کے بعد پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا بدترین پاسپورٹ بن گیا۔ عالمی سفری دستاویزات کے تجزیے کی بنیاد پر ‘ہینلے پاسپورٹ انڈیکس’ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان کو بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان جنگ زدہ ملکوں شام افغانستان اور عراق کے بعد دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا ملک بن گیا ہے۔انڈیکس سفری دستاویزات اور اس بنیاد پرمبنی ہے کہ کتنے ممالک کے شہری بغیر ویزا کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں، نیز یہ رپورٹ بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کی ایسوسی ایشن(انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی معلومات پر بھی مبنی ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2021 میں پہلے نمبر پر جاپان ہے، جاپان کا پاسپورٹ مسلسل چوتھے سال دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رہا۔ جاپان کے شہری دنیا کے 192 ممالک کا ویزا فری دورہ کر سکتے ہیں۔ سنگاپور کا پاسپورٹ دوسرے نمبر پر ہے جہاں کے شہری 192 ممالک کا ویزا فری دورہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔