لکھنو: ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دیدی ہے۔ لکھنو میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ٹمبا باووما 35 رنز ، ہینرخ کلاسن 29، رسی وینڈرڈوسن اور مارکو جینسن نے 26، 26 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور گلین میکسویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زیمپا نے1،1 وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلین ٹیم کی طرف سے مارش 7،ڈیوڈ وارنر 13 اور سمتھ نے 19 رنز بنائے۔مارنس 46 رنز بنا کر نمایا ں رہے،سٹارک 27 جبکہ کمنز نے22 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو، مہاراج، تبریز شمسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔