آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق
تورغر ( پبلک نیوز) رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل جدبہ کے نواحی علاقہ جھٹکا میں رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے تین مکان سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جان بحق جب کہ دو افراد شدید زخمی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ، مقامی لوگ اور پولیس اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کر رہی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے مویشی بھی ہلاک ہوگئے اور سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔لاشوں کو نکالنے کیلئے مقامی شہریوں کا صبح سے امدادی سرگرمیاں جاری ہے، ابھی تک گیارہ لاشیں نکال دی گئی مزید تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ جان بحق افراد میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں، تورغر میں ریسکیو 1122 نہ ہونے کے باعث مقامی شہریوں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔