جی20 اجلاس میں مودی سرکار نفرت انگیز تقاریر، ٹارگٹ کلنگ پر خاموش رہی

جی20 اجلاس میں مودی سرکار نفرت انگیز تقاریر، ٹارگٹ کلنگ پر خاموش رہی
نئی دلی : بھارتی اپوزیشن کانگریس نے جی20 اجلاس میں مودی کا منافقانہ کردار بے نقاب کردیا،کہا کہ مودی سرکار نفرت انگیز تقاریر، ٹارگٹ کلنگ اور مقدس مقامات پر حملوں پر خاموش رہی، مودی حکومت جی 20 اجلاس کو اثاثے کے طور پر استعمال کرےگی۔ تفصیلات کے مطابق جی 20 اجلاس کے اختتام کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کانگریس رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لے لیا، بھارت میں جی ٹوئنٹی اجلاس کےچندگھنٹےکے بعدہی کانگریس رہنماؤں نے ہفتہ کےروز اتفاق رائےسےمسودہ جاری کیا، جس میں مودی سرکار کو شدیدتنقید کانشانہ بنایا گیا ہے۔ مسودے میں کانگریسی رہنماؤں نے لکھا کہ مودی سرکارنفرت انگیزتقاریر،ٹارگٹ کلنگ،مقدس مقامات پر حملوں پرخاموش رہی، مودی کی پارٹی نے ہریانہ ،اترا کھنڈ ریاستوں میں منظم پولرائزیشن مہم چلاتے ہوئے ملک کے سماجی تانے بانے کو سبوتاژ کیا، نریندرمودی کی سمٹ میں ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو ان کےاقدامات کے برعکس اور متصادم تھی۔ کانگرس لیڈرنے مودی حکومت پر ہندوستان کےماحولیاتی تحفظات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جنگلات پر انحصار کرنےوالی کمزوربرادریوں جیسے آدیواسیوں کے حقوق بھی چھینےہیں۔ کانگرس رہنما نے کہا کہ جی ٹوئنٹی اورعالمی سطح پر دیگرسربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کےبیانات سراسرمنافقت پرمبنی ہیں، جی20 اجلاس میں مودی نےیوکرین کیخلاف جارحیت کی واضح طورپر مذمت کیوں نہیں کی؟ ساشی تھرور نے اس سمٹ کو مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا ایک مہرہ قرار دیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کو اثاثے کے طور پر استعمال کرے گا، جی ٹوئنٹی اجلاس دراصل مودی کی انتخابات میں کامیابی کے لئے ہتھکنڈا ہے۔ فرانسیسی صدر اور دیگر یورپی صدور کے مطابق بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس میں رکن ممالک کے بیچ کشیدگی اور تلخی کوختم کرنےمیں ناکام رہا ، یہ اجلاس حقیقی عالمی مسائل اجاگر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔