لاہور: نیسپاک کو عالمی درجہ بندی میں دنیا کی 20 بڑی کمپنیوں میں شامل کر لیا گیا۔ قائمقام ایم ڈی زرغام اسحاق خان کی سربراہی میں نیسپاک کو ٹاپ انٹرنیشنل / گلوبل کنسٹرکشن مینجمنٹ / پروگرام مینجمنٹ فرموں کی فہرست میں لگاتار پانچویں سال شامل کیا گیا ہے، یہ سروے امریکہ بیسڈ ای این آر رینکنگ میگزین کے تازہ شمارے میں شائع ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق نیسپاک کو عالمی تعمیراتی انتظام اور پروگرام مینجمنٹ میں 20 غیر امریکی فرموں میں شامل کیا گیا ہے اس سال کی درجہ بندی میں نیسپاک انیسویں نمبرپر ہے۔ نیسپاک کے قیام کا مقصد غیر ملکی انحصار سے آزادی اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں اعلی ترین معیار کی خدمات فراہم کرناتھا ۔ اس کی بنیاد ایک ایسے ادارے کے طور پر رکھی گئی جس کو پاکستان کی کنسلٹنسی مارکیٹ کی راہنمائی کرنا تھی اور اور بیرون ملک مقابلہ کرنا تھا۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ نیسپاک نے مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنے مقاصد کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے بیان کردہ مقاصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نیسپاک کے پیشہ ور افرادایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر کی راہنمائی میں کمپنی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کما رہے ہیں۔ ۔ اس وقت، نیسپاک نہ صرف دو میگا پن بجلی منصوبوں یعنی مہمند ڈیم اور دیامر باشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے بلکہ آٹھ دیگر ممالک میں انجینئرنگ خدمات بھی مہیا کررہا ہے۔ آج تک نیسپاک نے 39 سے زیادہ ممالک میں مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کی دنیا میں بین الاقوامی کمپنی کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan