وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کا حکم
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دیا ہے۔ ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کے لئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ 

لارج سکیل کنسٹرکشن ڈیویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/آپریٹر کورس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کای گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 9شہروں میں 45ویلڈنگ ورک شاپس بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویزپر اتفاق کیا گیا ہے۔ پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

 ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔  اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اور ریپیئرنگ شامل ہے۔

فوڈ پروسیسنگ، بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔ انٹرن شپ، اپرنٹس شپس اور ملازمت کے حصول میں معاونت کے لئے معروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کریں۔ پنجاب میں مضبوط فنی تعلیم کاماڈل نظام بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ 

Watch Live Public News