سونے کی قیمت میں 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ
کراچی : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا ،صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپے کا اضافہ ہوا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 1911 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، 100 انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی مندی ہوئی ہے،انڈیکس 45 ہزار 508 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 294 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 196 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 73 میں تیزی ہوئی،سرمایہ کاری میں 54 ارب 19 کروڑ روپے کی مندی ہوئی۔ 14 ستمبر کو مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کےبعد شرح سود میں اضافہ کے امکانات پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔