بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 62 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 62 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک: معروف کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر پہلی بار 62 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ بٹ کوائن مسلسل اپنے ہی بنائے گئے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔

2018 میں بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی آئی تھی تاہم اب اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اس کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جو تاحال جاری ہے۔  کرپٹوکرنسی مارکیٹ نے 2021 میں تیزی سے ترقی کی ہے، اب اس کرنسی کا کل حجم $ 2.0 ٹریلین ہو گیا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ  وال اسٹریٹ کے بڑے کاروباری نام اس کرنسی میں  دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکٹرک کار کی کمپنی ٹیسلا نے بٹ کوائن میں 1.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے مارچ سے اس کرنسی کو ادائیگی کے طور پر قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔