پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،13 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،13 اپریل 2021
ملک میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعدا 15 ہزار 619 ہوگئی ،24 گھنٹوں میں 4 ہزار 318 نئے کیس رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 54 ریکارڈ کی گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 76 ہزار 34 تک جا پہنچے پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اورخیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، مریضوں میں اضافے کے باعث ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے،وفاقی وزیراسد عمرکی نیوز کانفرنس، کہا شاید لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف ختم ہوگیا، روزانہ 60 سے 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، امید ہے عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائے گا کورونا وائرس کی تیسری لہر، پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 380 بیڈز مختص،ترجمان کا کہنا ہے کہ 331 مریض زیر علاج ہیں،29کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ،ایل آر ایچ میں 60 وینٹی لیٹرز بھی فراہم کئے گئے ہیں این سی او سی نے کورونا سے متاثرہ ممالک کی رپورٹ جاری کردی، وباء سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان کا 35 ویں نمبر، امریکا پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے،پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں،ایک سے دس سال کے 42 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔