کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پیرپگاراپیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے راجہ ہاؤس آمد، بلاول بھٹو زرداری نے پیر پگارا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیرپگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی اہلیہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیرپگارا و دیگر لواحقین کے لئے دعائے صبر کی جبکہ پیرپگارا کے بھائی سید صدرالدین شاہ راشدی سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ، منظور وسان اور شازیہ مری نے بھی پیرپگارا سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔