پی ٹی آئی کے مینارپاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل

پی ٹی آئی کے مینارپاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور کے مینارپاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیشِ نظر پاکستان تحریک انصاف کا 23 اپریل 2022 کو مینارِ پاکستان کے تاریخی میدان میں طے شدہ جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ جلسہ عام اب 24 اپریل 2022 بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔ خیال رہے کہ اقتدار جانے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان آج پشاور میں پاور شو کریں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف 16 اپریل کو کراچی میں بھی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔