لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی
لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب جلد کرانے کے حوالے سے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کر دی. وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 16 اپریل کو ہی ہو گا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل 15 اپریل تک پنجاب اسمبلی میں تمام انتظامات مکمل کریں گے،سپیکر کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا قدام کالعدم قرار دیدیا. فیصلے میں کہا گیا کہ وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی، درخواستوں کو نمٹا دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر 16 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں ،تمام فریقین غیر جانبداری سے فرائض انجام دیں گے ،صوبائی اسمبلی کا تمام عملہ الیکشن کر انے میں مکمل تعاون کرے گا. اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مختلف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ کرانے پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اسپیکر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت اسمبلی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ماسوائے کسی آئینی مسئلے کے۔ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نےکہا کہ اگر اسپیکر نہ ہو تو ڈپٹی اسپیکر اجلاس چلاتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔