جلاؤ گھیراؤکیس ، پولیس نے عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا

جلاؤ گھیراؤکیس ، پولیس نے عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا
لاہور: جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور میں ظل شاہ، جلاو گھیراؤ اور پولیس تشدد کے مقدمات سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی ہے ۔ جے آئی ٹی سربراہ کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن کر لی ہے ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے ہوئے کہا کہ حمیدا کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، جو ریلیف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا ، میرے لیے دونوں ہی برابر ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔