ویب ڈیسک: راولپنڈی میں سابق ایم پی اے اعجازخان جازی کا حافظ قرآن بھتیجا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پتنگ اڑاتے بچے کو کرنٹ لگتا دیکھ کر 17 سالہ حافظ قرآن اسامہ خان مدد کو پہنچا تھا۔
بچے کو بچانے کی کوشش میں دھاتی ڈور کے ذریعے کرنٹ حافظ اسامہ کو لگا۔
جس کے بعد اعجاز خان جازی کے بھتیجے کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گیا۔