سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ضیاءالدین شہید،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی چوکی کےقریب3 سے 4 دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ الیکشن میں فراڈ روکنے کا حل ٹیکنالوجی ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان میں شفاف الیکشن کرائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا نادرا ہیڈکوارٹرمیں تقریب سے خطاب، کہا شفاف الیکشن ہوں گے تو نتائج سب قبول کریں گے، ٹھپے لگانا، بیلٹ پیپر، جعلی ووٹ رجسٹریشن سب ختم ہوجائے گا، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ضیاءالدین شہید،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی چوکی کےقریب3 سے 4 دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، دوسرے بڑے شہر قندھار کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان نے غزنی کے بعدہرات کے صدر مقام پر بھی قبضہ کرلیا، ایک ہفتے کے دوران طالبان نے 12 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول سنبھال لیا،دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کا اپنے سفارت کاروں اورشہریوں کی واپسی کےلئےفوجی دستے افغانستان بھجوانے کا اعلان۔ دوحہ میں افغان مذاکراتی ٹیمز،قطراورامریکہ کےمذاکرات، 2 روزہ بات چیت کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ بیان جاری، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کہتے ہیں افغان شہروں پر حملے فوری بند کئے جائیں، مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، طاقت کے زور پر مسلط کی گئی حکومت ناپسندیدہ شمار ہوگی۔ داسوڈیم حملے کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کی گئی،تخریب کاری میں این ڈی ایس اور را کا گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں واقعے کے ہینڈلرز کی تہہ تک پہنچ چکے، حملہ آوروں کا پہلا ہدف بھاشا ڈیم تھا، کہا اب تک کی تحقیقات سے چین مطمئن نظر آیا ہے، ملک دشمن عناصر کو پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور معاشی تعاون ہضم نہیں ہورہا۔