پبلک نیوز: معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کا مرزا اشتیاق بیگ پر الزامات کا معاملہ، مرزا اشتیاق بیگ نے سید زوہیب حسن کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ لیگل نوٹس میں سید زوہیب حسن کو ایک ارب روپے ہرجانہ اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ زوہیب حسن کو نوٹس ہرجانے کا نوٹس بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے دیا گیا۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سید زوہیب حسن 7 روزہ میں معافی مانگیں۔ کہا گیا ہے کہ 7 روز بعد قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ نازیہ حسن طویل عرصے سے کینسر کا شکار رہیں۔ نازیہ حسن کا انتقال انگلینڈ میں ہوا۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ میں زہر کی کہیں نشاندہی نہیں۔ الزام لگایا گیا کہ مرزا اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو طلاق دی۔ بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرا مؤکل معروف کاروباری شخصیت ہے۔ میرے مؤکل کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ سید زوہیب حسن کا یہ اقدام بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ سید زوہیب حسن نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کیے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ جھوٹے الزامات کا مقصد میرے مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔