یہ گراف بنیادی طور پر اے پی جی کی جانب سے پاکستان کی اے ایم ایل سی ایف ٹی لیبل فریم ورک پر جاری کی جانے والی تازہ رپورٹ ہے۔ جس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 40شرائط میں سے 35پوری کر دی ہیں۔ حماد اظہر نے یہ اعلانیہ انداز میں بتاتے ہوئے مندرجہ بالا سطور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اب پاکستان سلیکٹ گروپ کے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس گروپ میں روس اور انڈونیشیا بھی پاکستان کے ساتھ شامل ہیں۔Alhamdolilah, another good news;
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) August 13, 2021
APG released its latest report on assessment of Pak's AML/CFT Legal Framework.
Out of FATF's 40 requirements, our earlier assessment of 31/40 upgraded to 35/40.
Pakistan has now joined a select group of countries with high level of compliance. pic.twitter.com/yQihDI7zZj
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قوم کے لیے ایک اور اچھی خبر، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے خوشخبری سنا دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ٹویٹ میں حماد اظہر نے ایک خصوصی گراف شیئر کیا ہے جس میں واضح طور پر پاکستان کو دوسری یعنی اہم ترین پوزیشن پر ترقی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فہرست میں صرف برطانیہ، سعودی عرب اور اٹلی ہی پاکستان سے آگے ہیں۔ جبکہ اس گراف میں عالمی طالقت امریکہ سمیت کینیڈا، ترکی، آسٹریلیا، چین اور میکسیکو جیسے ممالک پاکستان سے بعد میں آتے ہیں۔