صدر مملکت کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

صدر مملکت کا یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر سزاؤں میں کمی آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہیں ، جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا اس سےزیادہ قید کاٹ چکے ہیں اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔ اعلامیے میں قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں کی سزا پر مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 20 سال کی قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔